دارالعلوم میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال
سوال
دارالعلوم کی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر بوقت نماز با جماعت استعمال کرنے کے بارے میں جناب کی رائے گرامی مطلوب ہے، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بالائی مسجد میں تکبیر کی آواز نہیں پہنچتی، دو ایک مرتبہ بالائی منزل کے نمازیوں کو نماز بھی لوٹانی پڑی ہے، جمعہ کے روز خصوصیت کے ساتھ اجتماع زیادہ ہوتا ہے، اندریں صورت حضرت والا رائے گرامی سے مطلع فرما کر شکر گذار فرمائیں؟ المستفتی حضرت مہتمم صاحب دار العلوم دیو بند۔
جواب
اعلیٰ بات یہ ہے کہ نماز با جماعت سادہ طریقہ پر سنت کے مطابق (بغیر لاؤڈ اسپیکر) ادا کی جائے مجمع زیادہ ہو اور انتقالات امام کی آواز سب تک نہ پہنچ سکے تو مکبروں کا انتظام کیا جائے،ان کے لئے جگہ اور صف متعین کر دی جائے، تاکہ بالائی مسجد پر بھی آواز پہنچ جائے، قراءت امام کی آواز کا سب تک پہنچنا ضروری نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔