مسجد کے دروں میں کھڑا ہونا
سوال
اگر مسجد کے اندر جماعت ہو رہی ہو اور باہر محراب میں جگہ خالی ہو اور باہر فرش پر بھی نمازی ہوں تو اس صورت میں نماز میں کچھ خلل تو نہیں آئے گا۔ نیز اگر درمیان محراب میں ایک آدمی یا دو چار آدمی کھڑے ہو جاویں تو کچھ حرج تو نہ ہوگا یعنی درمیان محراب میں خالی جگہ چھوڑنا اور تنہا آدمی اور دو چار آدمیوں کا کھڑا ہونا کیسا ہے کونسی شکل جائز اور کونسی نا جائز ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں محراب کو خالی چھوڑنے سے نماز میں کوئی خلل نہیں آتا اور دو چار آدمی کا صف بنا کر کھڑا ہونا بھی درست ہے۔ ایک آدمی کو تنہا نہیں کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ یہ مکروہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔