الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

صعود با سور علامت ریح ہے یا نہیں

سوال

بواسیر سے نماز کی حالت میں اثناء صلوٰۃ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مسہ اوپر کو چڑھا مبرز کا انفتاح لازم ہے چڑھاؤ اتار میں مبرز میں گرمی بھی محسوس ہوتی ہے نہیں کہا جا سکتا کہ ریح خارج ہوئی۔ بسا اوقات مبرز گرم ہوتے ہی پیر کے تلوے فوراً گرم ہو جاتے ہیں کیا اس کو خروج ریح قرار دیا جائے یا محل کا بخار (ریاح متولدہ کی اثناء صلوٰۃ میں کیا علامت ہے اس میں گرمی ہوتی ہے یا نہیں؟ (۱) معذور کے سلسلہ میں جو فقہاء کرام تین درجے قائم فرماتے ہیں ابتدائے عذر بقائے عذر انتہاء عذر۔

جواب

(۱) اگر اجابت کے بعد مسوں کو خشک کر لیا جائے کہ پانی باقی نہ رہے پھر وہ چڑھ جائیں تو روزہ فاسد نہیں ہوگا ورنہ ان کے ساتھ پانی اندر جانے کی وجہ سے روزہ فاسد ہو جائے گا اترنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا خود بخود چڑھ جانے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ ہاتھ یا کپڑے کے ذریعہ چڑھانے سے اگر نجاست ہاتھ یا کپڑے کو لگ جائے تو طہارت منتقض ہو جائے گی ورنہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو