الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جہر مفسد صلوٰۃ نہیں

سوال

ایک فارغ التحصیل قاسمی ہیں۔ جہری نمازوں میں قراءت پر اتنا جہر کرتے ہیں کہ آواز مسجد کے باہر تک پہونچ جاتی ہے۔ بعض لوگوں نے اعتراض کیا تو انھوں نے یہ معذرت کی کہ آہستہ پڑھنے سے دل متاثر نہیں ہوتا اور بھول جانے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ تو کیا اس سے نماز میں کراہت تنزیہی یا تحریمی ہوتی ہے؟

جواب

اس سے نماز مکروہ نہیں ہوگی، مگر اس کی ضرورت بھی نہیں۔ کیونکہ رہ گزر ہر قسم کے ہوتے ہیں، کوئی احترام کرتا ہے کوئی نہیں کرتا ہے۔ ہاں اگر مسجد کہیں سڑک کے قریب ہو تو لا محالہ آواز جائے گی گرچہ معمولی جہر ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو