تقاضائے ریح کے وقت نماز
سوال
مرض ریح میں کیا حکم ہے کہتے ہیں غلبہ ریح کو روکنا نماز کی حالت میں مکروہ تحریمی ہے۔
جواب
جس وقت پاخانہ، پیشاب ریح کا تقاضہ ہو اور طبیعت میں تشویش ہو تو ایسی حالت میں نماز پڑھنا منع ہے پہلے ان اشیاء سے فراغت پالے اس کے بعد اطمینان سے نماز پڑھے۔ اگر کوئی شخص معذور ہو کہ ریح کا مرض ہے اور اتنا وقت اس کو نہیں ملتا کہ وضو کر کے بلا ریح نماز پڑھ سکے تو وہ مستثنی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔