جو شخص امام کی بات نہ مانے اس کی نماز کا حکم
سوال
امام صاحب تبلیغی جماعت کے اجتماع میں لوگوں کو ٹھہرنے کے لئے کہتے ہیں بعض آدمی نہیں ٹھہرتے چلے جاتے ہیں۔ امام صاحب کا کہنا ہے کہ جو امام کا کہنا نہیں مانتا اس کی نماز اس امام کے پیچھے نہیں ہوتی، صحیح کیا ہے؟
جواب
اگر کوئی شخص اپنی ضرورت کی بناء پر چلا جاوے وہاں نہ ٹھہرے تو وہاں کے فوائد کو نہیں حاصل کر سکے گا بس اس سے زیادہ نہیں اس امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی۔ وہاں نہ ٹھہرنے سے اس کی نماز میں خلل نہیں آئے گا امام صاحب کو ایسا نہیں کہنا چاہئے ان کا کہنا غلط ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔