الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بلا وجہ امام کی مخالفت

سوال

ایک شخص کسی موضع میں بہت مدت سے عید کی نماز پڑھاتا ہوا آ رہا ہے اب امسال بروز عید نماز کے عین وقت پر ایک شخص باہر سے آکر مخالفت ظاہر کر کے یا امام صاحب کو حقیر سمجھ کر چند اشخاص قلیل الافراد کو ساتھ لے کر دوسری جگہ میں جو کہ منجانب مالک وقف معروف بالوقف نہیں بلکہ وقف ہی نہیں نماز پڑھاتا ہے آیا مطابق مذہب امام ابو حنیفہ ان لوگوں کی نماز صحیح ہو جائے گی۔ یا نہیں؟

جواب

جواز جمعہ کے لئے مسجد یا وقف معروف بالوقف شرط نہیں جس بستی میں جمعہ جائز ہے وہاں بغیر مسجد کے بھی جائز ہوگا پس اگر وہ بستی بڑی ہے جس کو مصر یا قصبہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کی آبادی تین چار ہزار ہے اور اس میں بازار بھی ہے اور دیگر ضروریات فصل خصومات وغیرہ کا بھی بند وبست ہے تو وہاں مسجد کے علاوہ بھی کسی دوسری جگہ مالک کی اجازت سے جمعہ درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو