الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک شخص کے ناخوش ہونے کی وجہ سے امام کی علیحدگی

سوال

کسی مسجد کے امام صاحب کو بلا کسی ظاہری سبب کے ایک آدھ آدمی کے نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے امام کو امامت سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ شخص وجہ خلاف ہی نہ بتلاتا ہو، اور امام عالم بھی ہوگا، گاہ بگاہ مسائلِ ضروری ووعظ ونصائح سے قوم کو آگاہ کرتا ہو، باطن کا حال اللہ کو معلوم ہے۔ امام صاحب شکل وصورت اور لباس وغیرہ میں پابند شرع بھی ہیں۔

جواب

بلا وجہ شرعی کسی متبع سنت، صحیح العقیدہ صحیح پڑھنے والے امام کے پیچھے اگر کوئی شخص طبعی کراہت وناگواری کی وجہ سے نماز نہیں پڑھتا تو اس کی وجہ سے ایسے امام کو علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، بلکہ مقتدی کو تفہیم کی جائیگی وہ نہ مانے تو اس سے لڑنے کی ضرورت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو