مصنوعی دانت والے امام کے پیچھے نماز!
سوال
زید ایک مسجد کا امام ہے اس کے دانتوں میں درد شدید رہتا ہے ڈاکٹر کے مشورہ سے تمام دانت نکلوا کر مصنوعی دانت پتھر کے لگا لئے، دانت لگانے کی وجہ سے حروف صحیح نہیں نکلتے ہیں، آگاہ فرمایا جائے کہ مصنوعی دانت لگانے سے امام کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں جب کہ یہ امام ۳۲/۳۴ سال سے امامت کر رہا ہے کیا مصنوعی دانت لگانے کی وجہ سے اس امام کا عزل جائز ہے۔
جواب
پتھر کے مصنوعی دانت لگوانے کی وجہ سے امامت میں خرابی نہیں ہوتی اس بنا پر اس کا عزل صحیح نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔