بہتان لگانا
سوال
لوگ زید پر الزام لگاتے ہیں اور اتہام باندھتے ہیں کہ زید خالدہ سے بدکاری کراتا ہے اور اس کو دھمکاتے ہیں کہ تیرا وارنٹ نکلوا دیں گے اور زید کو دیوث بتاتے ہیں شرعاً یہ لوگ گنہگار ہیں یا نہیں اور زید کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
جواب
بلا دلیل کسی پر بہتان لگانا کبیرہ گناہ ہے جو لوگ بلا شہادت شرعیہ زید پر الزام لگاتے ہیں وہ سخت گنہگار ہیں اور جب تک شرعی شہادت سے ثابت نہ ہو اس سے زید کی امامت میں نقصان نہ آئے گا۔ بلکہ نماز پنجگانہ وجمعہ وعیدین سب کچھ زید کے پیچھے حسب سابق درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔