الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زانی کی امامت

سوال

ایک حافظ صاحب کو زنا کرتے ہوئے دیکھا اور اس کو سمجھایا مگر وہ اپنی اس حرکت بد کو نہیں چھوڑتا میں نے ان سے کتنی ہی مرتبہ یہ بھی کہا کہ تم نماز مت پڑھایا کرو تمہارے پیچھے نماز نہیں ہوتی ہے اس لئے حضور سے اس مسئلہ کا فتویٰ تحریراً دریافت ہے تا کہ میں حافظ صاحب کو دکھا دوں اور چار آدمی اس کے شاہد ہیں۔

جواب

زنا کا ثبوت زانی کے اقرار یا چار عینی ثقہ شاہدوں کی شہادت سے ہوتا ہے بغیر اس کے ثبوت نہیں ہوتا۔ اگر شرعی ثبوت ہے اور امام نے توبہ نہیں کی تو اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔ جبکہ اس سے بہتر امامت کے لائق موجود ہو۔ اگر شرعی ثبوت نہیں تو محض بدگمانی کی بنا پر اس کو زانی کہنا جائز نہیں البتہ امام کو اپنا چال چلن ایسا رکھنا ضروری ہے جس سے دوسروں کو بدگمانی کا موقع نہ ملے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو