الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امامت چھوڑ کر کوئی اور کام کرنا

سوال

میں ایک بستی میں امامت کا کام کرتا ہوں پچاس روپیہ ماہوار پر مگر عزت نہیں ہے، نیز خواهش نفسانی بڑھ جاتی ہے جب گھر پر ہوتا ہوں نفس بھی تابع رہتا ہے اور دل چاہتا ہے کوئی فری کام کروں، اب بتلائیے میں کیا کروں جب کہ امامت ۱۲ سال سے کرتا ہوں؟

جواب

امامت کو محض پیٹ پالنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے بلکہ دینی خدمات مسجد کی آبادی جماعت کی پابندی خدا کی رضا مندی کی نیت ہونی چاہئے، اگر تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا تو کوئی دوسرا بہتر کام کر سکتے ہیں، اپنی مصالح کو خود ہی سمجھ لیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو