حقہ نوش کی امامت
سوال
حقہ پینے والے امام کا کیا حکم ہے، کیا حقہ نوش امام کی نماز ہو جائے گی؟
جواب
حقہ پینے سے منہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اس سے ملائکہ کو بھی اذیت ہوتی ہے۔ اعلیٰ درجہ تو یہ ہے کہ حقہ بالکل نہ پیا جائے، اگر معدہ کی اصلاح وغیرہ کے مقصد کے لئے بقدر ضرورت پیا جائے تو اس کا پینا حرام نہیں البتہ مسواک وغیرہ سے منہ خوب صاف کر لیا جائے۔ پھر مسجد میں جائے اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی نہ امام کی اور نہ مقتدی کی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔