صحن کا شمالی وجنوبی حصہ مسقف بنا کر اس میں نمازیوں کا کھڑا ہونا
سوال
ایک مسجد جس کا صحن کافی لمبا، چوڑا ہے موسم گرما وبرسات میں نمازیوں کو صحن میں نماز ادا کر نا مشکل ہو جاتا ہے، اب اس صحن کو نقشہ مذکورہ کے اعتبار سے برآمدہ کی شکل دینا چاہتے ہیں، کہ شمالی اور مشرقی حصہ تھوڑا سا برآمدہ بنادیا جائے، اور بیچ میں صحن غیر مسقف چھوڑ دیا جائے تا کہ موسم گرماو برسات میں لوگ دونوں برآمدہ میں نماز ادا کریں لیکن بیچ میں صحن جو ۴۲ رفٹ ہے وہاں مصلیوں کی صفیں نہ ہوا کریں گی، بلکہ وہ خالی جگہ رہا کرے گی، آیا اس صورت میں شمالی اور مشرقی جانب برآمدہ بنا دیا جائے یا نہیں؟
جواب
اس طرح برآمدہ باہمی مشورہ کر کے حسب ضرورت بنانا درست ہے، اندرونی مسجد کی صفوف سے برآمدہ کی صفوف کا اتصال رہے گا، سخت دھوپ اور بارش کے وقت اگر صحن خالی رہے اور اندرونی مسجد نیز برآمدہ میں نمازی کھڑے ہوں تو بھی نماز درست ہو جائے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔