الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام مسجد کی اقتداء خارج مسجد اور مدرسے سے

سوال

مسجد اور مدرسہ کے درمیان ایک راستہ ہے، جمعہ کے روز جب نمازی زیادہ ہو جاتے ہیں تو بہت سے لوگ مدرسہ میں جمعہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس گلیاری میں جوتے وغیرہ پڑے رہتے ہیں، نیز مدرسہ کی چھت پر بھی لوگ نماز پڑھتے ہیں تو ان کی شرکت نماز میں ہوگی یا نہیں؟ یا نا جائز ہے جبکہ راستہ چھٹا ہوا ہے۔

جواب

اگر یہ گلی اتنی کشادہ ہے کہ اس میں گاڑی گزرسکتی ہے تو یہ مانع اقتداء ہے ورنہ مانع نہیں، مسجد میں جگہ نہ رہنے کی وجہ سے اگر باقی ماندہ نمازی مسجد کی چھت پر کھڑے ہو جائیں تو درست ہے، کذا في الفتاوى الهندية۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو