الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک مقتدی کے بعد دوسرا مقتدی آ گیا تو کہاں کھڑا ہو

سوال

امام اور ایک مقتدی اس کے داھنی طرف ہو اور دونوں حالت رکوع میں ہوں ایک نمازی اور آ گیا اب یا تو وہ نمازی ایک رکعت ضائع کرے یا امام کے بائیں جانب کھڑا ہو جائے کیا حکم ہے اگر امام کے بائیں جانب کھڑا ہو جائے تب رکوع کے بعد امام کو بڑھنا چاہیے اگر جگہ ہو۔ ورنہ کیا مقتدیوں کو پیچھے کھسکنا چاہئے؟

جواب

امام کے ساتھ اگر ایک مقتدی ہو اور وہ امام کے دائیں جانب کھڑا ہو اور پھر کوئی مقتدی آکر شریک ہو تو یہ بھی درست ہے کہ امام آگے بڑھ جائے یہ بھی درست ہے کہ مقتدی کو اشارہ کر دے کہ وہ پیچھے ہو جائے۔ یہ بھی درست ہے کہ بعد میں آنے والا خود پہلے کو پیچھے کھسکالے اگر بعد میں آنے والا بائیں جانب کھڑا ہو گیا اور امام رکوع میں ہے تو رکوع سے فارغ ہو کر امام آگے بڑھ جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو