الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جس کپڑے سے بدن نظر آئے اس سے نماز

سوال

ٹرالین کپڑا جس میں بعض میں تمام بدن نظر آتا ہے، بعض میں نہیں آتا، اس کا پہنا مردوں اور عورتوں کے لئے کیسا ہے، اس کو پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ عورتوں کے لباس میں اوڑھنی ہو یا ساڑھی یا کرتا سب کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر اس کپڑے میں اعضاء نظر آتے ہیں اور ستر عورت نہیں ہوتا تو اس کا پہنا مرد اور عورت ہر دو کے لئے نا جائز ہے، الا یہ کہ اس سے اوپر یا اس کے نیچے ساتر عورت کپڑا ہو اگر اس میں اعضاء نظر نہ آئیں بلکہ وہ ساتر عورت ہو یعنی گاڑھی قسم کا ہو تو دونوں کے لئے درست ہے اس کو پہن کر نماز بھی درست ہے، اگر اس میں ریشم غالب ہو تو مردوں کے لئے منع ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو