مستورات کیلئے ٹخنہ عورت ہے یا نہیں
سوال
عورتوں کے ٹخنے بسا اوقات نماز میں کھل جاتے ہیں، لہذا اعادہ نماز کی ضرورت ہے یا نہیں؟ ٹخنہ ایک عضو ہے یا کسی عضو کا جزو ہے؟
جواب
”الكعب تبع للساق اه سكب الأنهر، ج ۱ / ص ۸۱ / اس عبارت سے معلوم ہوا کہ ٹخنے مستقل عضو نہیں بلکہ تابع ساق ہیں، ان کے کھل جانے سے نماز کا اعادہ لازم نہیں کیونکہ یہ ربع ساق نہیں گو احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کے پوشیدہ رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔