چار پائی پر نماز
سوال
ایک شخص کہتا ہے کہ میں نے جنگل میں رات کو عشاء کی نماز چار پائی پر پڑھی اندھیرے اور گھاس کباڑ کی وجہ سے چار پائی پر پڑھی اس کی نماز ہو گئی یا نہیں؟
جواب
اگر چار پائی پاک ہے یا اس پر پاک کپڑا یا بوریا وغیرہ ہے اور سجدہ صحیح طریقہ سے ہو جائے تو اس پر نماز ہو جائے گی اندھیرے اور گھاس کی وجہ سے اس کی نوبت آجاتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔