سود لینے کی صورتیں
سوال
حکومت ہند اور صوبہ جاتی حکومتیں اپنی ضروریات کو ملحوظ رکھ کر عوام سے معینہ میعاد کے لئے قرضہ حاصل کرتی ہیں، ان قرضہ جات کی رقوم پر سالانہ ایک معینہ شرح سے سود دیا جاتا ہے، علاوہ ازیں حکومت بوقت وصول قرض کم رقم وصول کر کے زیادہ رقم کی دستاویز قرض دینے والے کے حوالہ کرتی ہے، قرض کی میعاد ختم ہونے پر قرض دینے والے کو سالانہ سود کے علاوہ پوری رقم نقد ملتی ہے، جو دستاویز میں درج ہے، مثلاً ایک شخص نے چار سو روپئے نقد پانچ فی صد سالانہ سود پر بطور قرض حکومت کو ادا کئے اور واپسی کی میعاد دس سال مقرر ہوئی، جس کو اس شخص کو…
جواب
اس میں سود بھی ہے جھوٹ بھی ہے، یہ دونوں چیزیں شرعاً نا جائز ہیں، سود حاصل کرنے کے لئے یہ معاملہ ہرگز نہ کیا جاوے، ایسا معاملہ طرفین کی رضا مندی سے بھی درست نہیں، اگر قانونی گرفت کی بنا پر کوئی شخص مجبور ہو تو وہ معذور ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔