ہفتہ میں دوروز نامہ اعمال کی پیشی
سوال
یہ جو مشہور ہے کہ ہر جمعہ اور ہر دو شنبہ کی صبح کو حضور سرور کائنات ﷺ کے سامنے تمام امت کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں اس کی کیا اصلیت ہے اور یہ کہاں تک صحیح ہے؟ خواجہ عامر حسن عفی عنہ
جواب
پیر اور جمعرات کو تمام امت کے اعمال اللہ تبارک و تعالیٰ کے دربار میں پیش کئے جاتے ہیں اور جمعہ کو انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اور آباء و امہات پر پیش کئے جاتے ہیں۔ حکیم ترمذی نے نوادر میں اس کو روایت کیا ہے۔ ہکذا فی شرح الصدور للسیوطی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔