باره امام
سوال
از روئے مذہب اہل سنت و الجماعت کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ حضرت رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے۔ کہ بعد میرے بارہ خلیفہ ہوں گے۔ اگر یہ حدیث صحیح ہے تو ان کے نام تحریر فرمائیں۔
جواب
یہ حدیث صحیح ہے۔ بارہ خلفاء کے نام حدیث شریف میں مذکور نہیں۔ اس حدیث کے مطلب میں مختلف اقوال ہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ جمیع مدت اسلام میں بارہ خلفاء ہوں گے اور قیامت سے پہلے پہلے پورے ہو جائیں گے یہ ضروری نہیں کہ وہ مسلسل ہوں یہ بھی ضروری نہیں کہ حضور ﷺ کے بعد ہی متصل ہوں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔