الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جنت کی قیمت ادا کر کے سونا

سوال

اکثر مسجدوں میں پرچہ دیکھا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے حضرت علیؓ کو وصیت فرمائی کہ چار ہزار دینار صدقہ کر کے سویا کرو، ایک حج کر کے سویا کرو، جنت کی قیمت ادا کر کے سویا کرو، ایک قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو، دو لڑنے والوں میں صلح کر کے سویا کرو، حضرت علیؓ نے فرمایا کہ یہ بہت مشکل ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ چار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ لو چار ہزار دینار صدقہ کرنے کا ثواب ہوگا۔ تین مرتبہ درود شریف پڑھ لو تو جنت کی قیمت ادا ہو جائے گی۔ وغیرہ یہ حدیث صحیح ہے۔ یا نہیں؟

جواب

جس نے پرچہ لگایا اس سے سند اور حدیث دریافت کی جائے میں نے کسی حدیث کی کتاب میں یہ چیز نہیں دیکھی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو