کالے کپڑے والوں سے متعلق حدیث
سوال
کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں شیعوں کے لئے پیشین گوئی ملتی ہو کہ کالے کپڑے والے نکلیں گے لہذا جب یہ لوگ آئیں تو ان کو سلام نہ کرنا اور ان کے سلام کا جواب نہ دینا۔ ان سے مقاطعہ کرنا۔ کیا اس مضمون کی کوئی حدیث ہے۔ براہ کرم مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
جواب
ایسی کوئی حدیث میرے علم میں نہیں جس میں یہ ہو کہ کالے کپڑے والے نکلیں گے۔ لہذا جب یہ لوگ آئیں تو ان کو سلام نہ کرنا اور ان کے سلام کا جواب نہ دینا، ان سے مقاطعہ کرنا۔ شیعوں کے فرقے اپنے عقائد کے اعتبار سے مختلف ہیں ان کا حکم بھی مختلف ہے۔ الصواعق المحرقہ میں تفصیل مذکور ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔