الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک لاکھ آدم

سوال

سیرت حلبیہ اردو جلد اول قسط اول ص ۸۰ مطبع ادارہ قاسمیہ دیوبند میں شیخ محی الدین کا ایک خواب نقل کیا گیا ہے اور ان کی کہی ہوئی بات پوری نقل کی گئی ہے۔ یہ سن کر مجھے وہ حدیث یاد آ گئی کہ آنحضرت ﷺ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ آدم پیدا فرمائے ہیں۔ تو میں (شیخ محی الدین نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ جد (دادا) جن کی طرف میرا اشارہ ہے ان ہی میں سے ہوں، جب کہ تاریخ اس بارے میں نام معلوم ہے الخ دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ روایت کیسی ہے اور اس روایت میں ایک لاکھ آدم سے کیا مراد ہے؟

جواب

ایک لاکھ آدم کا تذکرہ فتوحات مکیہ میں ہے خواب میں نہیں، بلکہ بیداری میں طواف کرتے ہوئے کچھ حضرات کو دیکھا۔ ایک صاحب یہ شعر پڑھ رہے تھے۔ پھر ان سے گفتگو بھی کی اور اس سلسلہ میں ایک حدیث بھی نقل کرتے ہیں۔ اِنَّ اللهَ خَلَقَ مِائَةَ الْفِ ادم حضرت مجدد الف ثانی کے مکتوبات جلد ثانی ص ۵۸ میں تفصیل مذکور ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو