قرآن کی سالگرہ منانا
سوال
آج کل اخباروں میں اور ریڈیو پر آتا رہتا ہے کہ قرآن شریف کے نزول کو چودہ سو سال ختم ہو کر پندرہ سو کے آغاز پر ختم قرآن جابجا کیا جارہا ہے بلکہ بعض نے تو آئندہ رمضان تک کا اور بعض نے عید الاضحیٰ تک کا وقت اس تقریب کیلئے دیا ہے کہ ان میں ضرور کر لینا چاہیے تو ہم محض پورے شہر والوں کو دعوت دے کر بلائیں اور قرآن خوانی کرائیں۔ پچاس سے زائد قرآن ختم ہو جائیں گے اور ہر خاص و عام نزول قرآن اور قرآن کی اہمیت کے متعلق علماء کرام سے بیانات سنیں گے جو مفید ہوں گے شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں یا کرنے میں حرج ہے کہ نہیں؟
جواب
قرآن پاک اللہ جل جلالہ عم نوالہ کا بابرکت کلام ہے۔ جو کہ اس امت کے لئے مستقل لائحہ عمل ہے۔ اس کی تلاوت پر بہت بڑا اجر و ثواب ہے اس پر یقین رکھنا اصل ایمان ہے اس پر عمل کرنا پروانہ نجات ہے نزول قرآن سے ایک سو سال گذرنے پر اکابر امت اور سلف صالحین نے اس قسم کی کوئی جو بلی، تقریب، یا سالگرہ نہیں منائی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔