کیا ملائکہ کو تلاوت قرآن پاک پر قدرت ہے؟
سوال
علم الکلام مؤلفہ حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی نے قول حافظ ابن صلاح کا تحریر کیا ہے کہ فرشتے قرآن مجید پڑھ نہیں سکتے سن سکتے ہیں۔ فالتاليات ذكراً . فاذا قرأناه فاتبع قرآنہ سے کیا مراد ہے؟ اور وقتِ نزول جبرئیل قرآن پاک کو کس طرح نازل فرماتے تھے؟
جواب
مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی نے صحیح لکھا ہے حضرت جبرئیل علیہ السلام جب قرآن پاک کی آیت لا کر سناتے تو حضور ا کرم کے ساتھ ساتھ پڑھنا شروع فرماتے اس خیال سے کہ بھول نہ جائیں اس پر ارشاد ہوا۔ لا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرانَهُ فَإِذا قرأناه فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ ثم إِنَّ عَلَيْنَا بَيانَهُ (الآیۃ) یہ وحی پہنچنے کے وقت کا واقعہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔