الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح کا اعلان بذریعہ دف

سوال

گانا بجانا اور سننا عامۃً جب حرام ہے تو دف باجا کس طرح حلال ہوا؟ جیسا کہ حدیث پاک میں ہے کہ اعلان نکاح اس سے کیا جاوے اس سے دف کے باجے کی اباحت معلوم ہوتی ہے۔

جواب

نکاح کے اعلان کا حکم ہے جس کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اس پر دف بجایا جائے۔ اگر اعلان بلا دف کے ہو جائے تو اس کی ضرورت نہیں ہے اور دف بھی وہ جس میں جلاجل نہ ہو۔ جلاجل کے ساتھ مکروہ ہے۔ روى الترمذي عن عائشة قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اعلنوا هذا النكاح واجعلوه في المساجد واضربوا عليه بالدف. كذا في فتح القدير وفي الذخيرة.

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو