شادی میں گانا بجانا
سوال
شادی بیاہ میں گانا اور دف کا بجانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو اس حدیث کا کیا مطلب ہے۔ عن عائشة رضى الله تعالى عنها قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اعلنوا عند النكاح واجعلوه في المساجد واخبروا عليه بالدفوف رواه الترمذى مشكوة شریف ص ۲۷۲. يا عائشة الاتغنين فان هذا الحي من الانصار يحبون الغناء. مشكوة شريف ص ۲۷۲ بينوا وتوجروا
جواب
چھوٹی بچیاں خوشی کے وقت کچھ گیت گایا کرتی تھیں جو کہ قواعد موسیقی کے طور پر نہیں ہوتے تھے، ان میں کوئی فتنہ بھی نہیں ہوتا تھا اور ان کا مضمون بھی خراب نہیں ہوتا تھا اور جو مضمون خراب ہوتا آپ ﷺ اس کو منع فرما دیتے تھے جیسا کہ”وفينا نبی يعلم مافی غد“کو منع فرما دیا تھا۔ کذا فی شرح بخاری۔ اس قسم کے گیت کی اب بھی اجازت ہے بایں ہمہ اس کو آپ نے شیطان کا اثر بھی فرمایا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔