الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مہر کی مقدار اور شادی میں امداد کرنا

سوال

حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مہر کتنا تھا؟ کیا اتنا ہی رکھنا چاہئے یا استطاعت کے مطابق رکھنا چاہئے؟ ایک متوسط آدمی کو کس طرح شادی کرنا چاہئے؟ شادی میں پلنگ سنوارا جاتا ہے اور اس میں رشتہ دار ودیگر کھانا کھانے والے برتن ودیگر اشیاء دیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟ یا پلنگ باہر نہ رکھا جائے جس کی مرضی ہو وہ آئے اور صاحب خانہ کو پوشیدہ طور پر عنایت کرے؟ تحریر فرمائیں۔

جواب

مہر فاطمی ایک سوبتیس (۱۳۲) تولہ کے قریب چاندی ہے۔ اس سے کم، زیادہ بھی تجویز کرنا درست ہے۔ متوسط آدمی کو اتنا مہر رکھنا چاہئے جس کو وہ ادا کر سکے۔ ادا کرنے میں اس پر کچھ بوجھ بھی ہو اور اگر طلاق کی نوبت آجائے تو بیوی اس سے کچھ روز گزارہ بھی کر سکے۔ اس شوہر کو خود بھی سوچنا پڑے کہ اتنا مہر بھی طلاق کے ساتھ دینا ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو