مہر کی کم اور زیادہ مقدار
سوال
ہمارے یہاں یہ بات شریعت کے عین مطابق سمجھی جارہی ہے کہ لڑکی کا مہر ۱۲۵/۲۵/۱۱ روپیہ باندھا جائے۔ زیادہ باندھنے والے کو شریعت کا مخالف سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات درست ہے یا نہیں؟
جواب
مہر کی کم سے کم مقدار دس ار درہم ہے جو کہ تین تولہ کے قریب چاندی ہے۔ جو چیز بھی اس قیمت کی ہو غلہ کپڑا اوغیرہ اس کو مہر میں مقرر کرنا درست ہے۔ مہر کی مقدار زیادہ بھی درست ہے اس کے لئے کوئی حد متعین نہیں کی گئی ہے لیکن فخر کے طور پر بہت زیادہ مہر مقرر کرنا نا پسندیدہ ہے۔ حضرت عمرؓ نے اس سے منع فرمایا ہے جو لوگ زیادہ مہر مقرر کر لیتے ہیں اور دل میں یہ ہوتا ہے کہ مہر دینا نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔