چچازاد بھائی کی لڑکی سے نکاح
سوال
دو بہن بھائی ہیں۔ بھائی کے ایک لڑکا ہے اور بہن کے لڑکے کی لڑکی ہے۔ رشتہ سے بھائی کالڑکا اس لڑکی کا چچا ہوتا ہے۔ تو ان دونوں کی آپس میں شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟
جواب
یہ رشتہ ایسی قرابت نہیں ہے جس کی وجہ سے نکاح حرام ہو۔ حقیقی بھائی بہن کی لڑکی سے نکاح ناجائز ہوتا ہے۔ پھوپھی زاد، چچازاد، خالہ زاد، ماموں زاد بہن کی لڑکی سے نکاح نا جائز نہیں ہوتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔