خالہ زاد، ماموں زاد، پھوپھی زاد بہن کی لڑکی سے نکاح
سوال
(۱) اپنی خالہ زاد بہن کی لڑکی سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اپنی ماموں زاد، پھوپھی زاد بہن کی لڑکی سے نکاح درست ہے یا نہیں؟
جواب
(۱) خالہ زاد بہن کی لڑکی سے نکاح درست ہے۔ (۲) پھوپھی زاد اور ماموں زاد بہن کی لڑکی سے بھی نکاح درست ہے۔ جس جس عورت سے نکاح حرام ہے اس کی تفصیل چوتھے پارہ کے آخر میں قرآن پاک میں بیان فرمادی گئی ہے کہ اس میں ان مذکور تین عورتوں کو شمار نہیں کیا گیا ہے۔ تفصیل کے بعد فرما دیا گیا وَأحِلَّ لَكُمْ مَاوَرَاءَ ذَلِكُمْ یعنی ان محرمات کے علاوہ عورتوں سے نکاح درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔