صلوٰة استسقاء کے لئے اگر بتی وغیرہ ساتھ لیجانا
سوال
نماز استسقاء کو جاتے وقت راستہ سے تمام افراد میں چند افراد بآواز بلند مناجات اور نعت اور اگر بتیاں سلگا کر ساتھ لے گئے بہر حال اس طرح سے عمل پیش آ رہا ہے کیا یہ عمل شریعت کے موافق ہے یا نہیں صحیح عمل کونسا ہے؟
جواب
یہ طریقہ غلط اختیار کیا گیا نماز استسقاء کیلئے پرانے کپڑے پیوند لگے ہوئے پہن کر خشوع و خضوع کے ساتھ گناہوں پر ندامت اور شرمندگی سے نظریں نیچی کر کے جانا چاہئے، ثم يخرجون في ثياب خلقة او مرقعة خاشعين ناكسى رؤسهم اه سكب الانهر ص: ۱/۱۴۰ -
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔