عید کے لئے قاضی کا جلوس
سوال
ایک قاضی گھوڑے پر چڑھ کر اور جلوس بنا کر نماز عید کیلئے جاتا ہے، اسکے آگے باجہ بجتا رہتا ہے، پٹاخے چلتے رہتے ہیں، لوگ اللہ اکبر اور قاضی زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے ہیں، قاضی لوگوں کو ایسا کرنے سے نہیں روکتا بلکہ خود بھی چاہتا ہے اور خوش ہوتا ہے، کیا شریعت کی رو سے اس طرح نماز کیلئے جانے کی اجازت ہے؟ قاضی کا یہ عمل جائز ہے یا ناجائز؟ برائے کرم شرعی فیصلہ صادر فرمائیں۔
جواب
یہ طریقہ شرعاً نا جائز ہے، اس کی اصلاح لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔