بطور احتجاج عید کے روز نئے کپڑے نہ پہننا
سوال
عید الفطر کے موقعہ پر مراد آباد کے ہولناک مسلم کش فساد کے بعد نو جوانوں میں ایک تحریک چلی ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقعہ پر بطور احتجاج واظہار ہمدردی نئے کپڑے نہ پہنے جائیں بلکہ دھلے ہوئے کپڑے استعمال کئے جائیں، جبکہ حدیث میں ہے کہ بہتر سے بہتر جو کپڑا تمہارے پاس ہو تو وہ پہنو، اس تحریک میں شرعی قباحت ہے یا نہیں؟
جواب
نئے کپڑے عید کے دن پہننا مستحب ہے، واجب نہیں، اگر اس تحریک سے مظالم کا انسداد متوقع ہو تو شرعی قباحت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔