الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جمعہ کے بعد کتنی سنتیں ہیں؟

سوال

جمعہ کے بعد کتنی سنت مؤکدہ ہیں؟ نماز کی چھوٹی چھوٹی کتب میں چھ سنت مؤکدہ لکھی ہیں۔ لیکن شامی، ہدایہ، عالمگیری، نور الایضاح میں تو بعد جمعہ چار سنت مؤکدہ لکھی ہیں۔ صرف فتاوی قاضی خاں اور کبیری میں چھ لکھی ہیں۔ وہ بھی چھ رکعت کا قول صرف امام ابو یوسف کا ہے۔ حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب نے تعلیم الاسلام میں لکھا ہے کہ چار سنت مؤکدہ ہیں اور دو رکعت سنت غیر مؤکدہ ہیں۔ اس طرح تمام کتب میں تطبیق ہو جائے۔ اس مسئلہ میں حضرت والا کی کیا رائے ہے؟

جواب

امام ابو یوسف کا قول اجمع ہے لیکن مفتی کفایت اللہ صاحب کی تطبیق اقرب ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو