عید گاہ میں جمعہ اذان ثانی واقامت سے
سوال
ایک جنازہ کی نماز میں شرکت کے لئے زیادہ لوگ آگئے اور جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے مسجد میں اتنی گنجائش نہیں تھی کہ تمام لوگ نماز جمعہ مسجد میں ادا کر سکیں لہذا تمام لوگوں نے اس پر اتفاق کرلیا کہ چل کر عید گاہ میں نماز جمعہ ادا کر لی جائے جب کہ مسجد میں اذان ہو چکی تھی، اور اذان کی آواز عید گاہ تک پہونچ جاتی ہے۔ (۱) ایسی صورت میں عید گاہ میں دوبارہ اذان دی جائیگی یا نہیں جبکہ اذان ہونے کے بعد تمام لوگ مسجد سے عید گاہ روانہ ہوئے تھے۔ (۲)
جواب
یہ طریقہ غلط اختیار کیا گیا ہے، مسجد میں حسب سابق جمعہ پڑھنا چاہئے تھا، جو لوگ زائد رہ جاتے عید گاہ میں جا کر اذان و خطبہ کے ساتھ جمعہ ادا کر لیتے مسجد کو خالی چھوڑنا ٹھیک نہیں تھا اس سے مسجد کا حق ادا نہیں ہوا حق تلفی ہوئی، عید گاہ یا جس جگہ بھی جمعہ ادا کیا جائے اذان اول اور اذان ثانی کے ساتھ ادا کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔