کس سیاسی جماعت میں حصہ لیا جائے
سوال
ہندوستان کی کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھنا چاہئے، جناب کا جو خیال ہو تحریر فرمائیں؟
جواب
جماعتوں کے قواعد وضوابط میں ترمیم ہوتی رہتی ہے، مجھے زیادہ واقفیت نہیں ہے، اپنے یا اہل علم ودیانت کے تجربہ سے جو جماعت احکام اسلام کی زیادہ پابند ہو اور حقوق دلانے میں زیادہ کوشاں ہو، اور قربانی دینے والی جماعت ہو اس میں شرکت کر سکتے ہیں اگر کسی پر اعتماد نہ ہو کسی میں شرکت نہ کرنے سے گنہگار نہیں ہوں گے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔