الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قوم کے لوگوں کی مخالفت کے باوجود ان کی سرپنچی کرنا

سوال

عرصہ پندرہ ماہ قبل چند آدمیوں نے مجھے برادر بہشتیاں کا سرپنچ بنادیا تھا، لیکن قوم کے سامنے جب سرپنچی کی بات آئی، اس پر بارہ آنے بھر لوگوں نے مخالفت کی جب ہی سے اختلاف بدستور قائم ہے، اور کئی مرتبہ مجھے شرمندگی بھی اٹھانی پڑی، قوم کے سامنے، لہذا اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟

جواب

اگر سرپنچی کی صورت میں آپ کے ذریعہ قوم کی اصلاح متوقع ہو کہ غلط رسمیں ختم ہو کر احکام شرع کے موافق زندگی بنے تو آپ سرپنچ رہیں، اور جو لوگ مخالف ہیں حسن تدبیر سے ان کے ساتھ معاملہ کریں اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے، اگر اصلاح کی توقع نہ ہو بلکہ اس میں شر اور فساد ہو تو سرپنچی سے الگ ہو جائیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو