الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شہید کے درجے

سوال

شہید کے کتنے درجے ہیں، عالم ربانی فقیہ لاثانی حضرت مولانا الحاج سید اصغر حسین صاحب محدث دارالعلوم دیو بند نور اللہ مرقدہ نے چہل حدیث ص: ۳۵ میں ۷ ارقتسم کی شہادتیں صغری لکھیں ہیں اب یہ معلوم کرنا ہے کہ زید ٹرک حادثہ میں شہید ہو گیا، اس کو غسل دیا گیا ہے تو وہ جائز ہے یا نہیں؟ غسل دینے والے گنہگار ہوئے یا نہیں؟ اس کے حق میں شہادت ہو گی یا نہیں؟

جواب

کسی شہید کو کیا درجہ ملے گا اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے زید کو غسل دینے والے گنہ گار نہیں اس کو غسل دینے ہی کا حکم ہے کیونکہ وہ احکام آخرت (ثواب) کے اعتبار سے شہید ہے، احکام دنیا (غسل و کفن) کے اعتبار سے شہید نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو