الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایصال ثواب کے طریقے اور قبر کھود کر میت کو دیکھنا

سوال

میرے لڑکے کا بعمر دس سال انتقال ہو گیا جس سے بہت صدمہ ہے، مرحوم کی طرف سے کیا کام کیا جائے، جس سے اسکے درجات بلند ہوں اور آخرت میں وہ ہمارے لئے ذخیرہ آخرت بنے؟ ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کرنا کیسا ہے؟ اگر بچہ کی قبر کھول کر دیکھ لوں تو کچھ اطمینان ہو جائے گا، اس خیال سے میت دکھلا دی جائے تو جائز ہے یا نہیں؟ مرحوم کی قبر پر قرآن پاک بلند آواز سے سنانے میں کچھ حرج تو نہیں؟ مرحوم کی قبر پر تاریخ وفات لکھوانا درست ہے یا نہیں؟

جواب

دس سال کا بچہ معصوم ہے، اسپر کوئی گناہ نہیں، اس کیلئے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی ضرورت نہیں، تاہم جو کچھ ثواب پہنچایا جائیگا وہ رفع درجات کا سبب بنے گا، قبر کھود کر صورت دیکھنے کی اجازت نہیں، ایسا کرنا حرام ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو