قبر پر تالاب کی مٹی ڈالنا
سوال
بنگال میں عام طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ تالاب کے کنارے جس کو یہ لوگ پاٹ کہتے ہیں قبر ہوتی ہے، اب تالاب کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے تو سوال یہ ہے کہ تالاب کی مٹی کو قبر پر رکھا جا سکتا ہے، یا نہیں؟
جواب
تالاب کی مٹی قبر پر ڈالنے سے قبر زیادہ بلند ہو جائے گی لہذا وہاں نہ ڈالی جائے قبر کے لئے وہی مٹی کافی ہوتی ہے، جو قبر کھودنے سے نکلتی ہے: ويكره ان يزيد فيه على التراب الذي خرج منه ويجعله مرتفعًا عن الارض قدر شبر او اكثر بقليل . (مراقی الفلاح ص: ۳۷۰)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔