کفن کس رنگ کا ہو
سوال
کفن کے لئے سفید کپڑا اچھا ہے یا اس کے سواء اور رنگ کا اور اگر سفید ہو دھاری سرخ وغیرہ ہوں تو کیسا ہے۔
جواب
کفن کے لئے سفید کپڑا افضل ہے، اس کے علاوہ بھی جائز ہے، جو رنگ اور کپڑا حالت حیات میں جائز ہے، وہ کفن کیلئے بھی جائز ہے، اور جو حالت حیات میں ناجائز ہے، وہ کفن کے لئے بھی نا جائز ہے: فالافضل ان يكون التكفين بالثياب البيض وبعد عبارة والبرود والكتان والقصب كل ذلك حسن وبعد عبارة والحاصل ان ما يجوز لكل جنس ان يلبسه في حياته يجوز ان يكفن فيه بعد موته حتى يكره ان يكفن الرجل في الحرير…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔