فقہ کی معتبر کتابیں
سوال
مندرجہ ذیل مسائل میں کتب معتبرہ کی عبارت مع ترجمہ تحریر کریں گے : (۱) اگر کوئی عالم فتوی کی کتابیں جیسے عالمگیری در مختار، ردالمحتار، فتح القدیر،فتویٰ عزیزیہ، فقہ اکبر، شرح فقہ اکبر کو نہ مانے اور یہ کہے کہ نہیں قرآن مجید حدیث شریف، اجماع امت اور قیاس کے علاوہ دوسری چیزوں کو نہیں مانتا ہوں تو دریافت طلب آخر یہ ہے کہ فتوی کی یہ کتابیں معتبر ہیں یا نہیں؟ اگر معتبر ہیں تو ان کے منکر کا کیا حکم عائد ہوتا ہے، اور ان کتابوں میں قرآن مجید، حدیث شریف، اجماع امت اور قیاس ہی کی باتیں ہیں یا کہ نہیں؟
جواب
(۱) جو شخص قرآن وحدیث، اجماع، قیاس (چار وہ اصول فقہ) کے علاوہ کسی چیز کو بطور دلیل شرعی نہ مانتا ہو وہ صحیح راستہ پر ہے فتویٰ عالمگیری، درمختار، ردالمحتار فتح القدیر، فتاویٰ عزیزیہ، فقہ اکبر، شرح فقہ اکبر یہ سب کتابیں بحیثیت مجموعی معتبر اور قابل عمل ہیں، ان میں فقہ حنفی کے مطابق مسائل درج ہیں، بھول چوک ہو خطا سب کے ساتھ ہے، اگر ان کتابوں میں کوئی مسئلہ بھول یا خطاء کے ماتحت…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔