الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

Можно ли читать «Сира ан-Наби» Шибли Ну'мани?

سوال

حضرت تھانوی کی تصنیف اشرف الجواب کے حصہ چہارم کے صفحہ ۱۶۳ر پر عنوان تفاضل تفصیلی بین الانبیاء ممنوع ہے، میں کتاب سیرت النبی مصنفہ مولانا شبلی نعمانی جس کی تکمیل مولانا سید سلیمان ندوی صاحب نے فرمائی ہے، اس پر اعتراض کیا گیا ہے اور مصنف صاحب پر تنقید کی گئی ہے، اب سوال یہ ہے کہ یہ کتاب چھ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ اور میرے پاس موجود ہے کیا اس کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے، یا نہیں کیا اس کی سند میں کچھ شک و شبہ ہے؟

جواب

کتاب سیرت النبی مصنفہ علامہ شبلی نعمانی میں بعض احادیث پر اعتراض کیا گیا جو کہ غلط ہے، اس کے علاوہ بھی ان کی آزاد مزاجی کی وجہ سے بعض غلطیاں ہیں اہل علم تو سمجھتے ہیں اوروں کو پتہ نہیں چلتا چونکہ ان کا مقصود اس کتاب سے عیسائیوں کو جواب دینا ہے، اس لئے بھی مضمون کی پوری رعایت نہیں ہو سکتی، سید سلیمان ندوی صاحب نے بعد کے ایڈیش میں کچھ سنبھالا بھی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو