الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص لڑکی سے زنا پر اصرار کرے اسکی ہلاکت کی تدبیر کا حکم

سوال

زید اپنی حقیقی لڑکی سے زنا بالجبر کرنا چاہتا ہے، اور اس کی لڑکی اور اس کی بیوی دونوں اس بات کے لئے قطعاً آمادہ نہیں ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی اور لڑکی کو ہر وقت مارتا پیٹتا ہے، اب زید کی بیوی چونکہ اپنے بدا طوار شوہر سے بالکل تنگ آچکی ہے، جس کی وجہ سے وہ چاہتی ہے کہ یہ کسی طرح مر جائے، تاکہ اس قسم کی بدنامی اور گناہ کبیرہ سے نجات مل جائے، تو اس شوہر کو قتل کرنے کے لئے کیا اس کی بیوی کے لئے یہ جائز ہے، کہ اس کی ہلاکت کی یا اپنے ہلاکت کی کوئی تدبیر کرے؟

جواب

بیوی کو نہ خود زہر کھانے کی اجازت ہے، نہ اس کمینہ شوہر کو زہر کھلانے کی اجازت ہے، بلکہ شوہر سے لڑکی کو علیحدہ رکھنا ضروری ہے، کہ وہ قابونہ پاسکے، اس کی بہتر صورت یہ ہے کہ لڑکی کی رضامندی سے خاندان میں اس کا نکاح کر دیا جائے، اگر چہ والد رضا مند نہ ہو، زید اس بے حیائی اور بدترین معصیت پر اصرار کر رہا ہے، تو نہایت خطرناک حالت ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ہدایت دے، اگر زید خدا نخواستہ…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو