ہدیہ کب رشوت ہے؟
سوال
میں کھیت اور مکان کی رجسٹری کرتا ہوں، اس سلسلہ میں جولوگ رجسٹری کرنے کے بعد احقر کو اپنی مرضی سے کچھ رقم دیتے ہیں، اور میں لوگوں پر زبردستی نہیں کرتا، تو کیا اس رقم کو لینے میں کوئی گناہ ہے؟ اور یہ رقم رشوت ہوگی یا نہیں؟ اور اس رقم کو کسی اچھے کام میں خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر آپ کے ان سے تعلقات ہیں اور ہدیہ لینے دینے کا پہلے سے معمول ہے، نیز اس کے لینے سے ان کی کوئی غلط رعایت نہیں کرتے تو آپ کو اس کا لینا درست ہے ورنہ اس کے لینے سے پرہیز کریں، اگر چہ ان کا کام آپ صحیح کریں، اس میں غلط رعایت نہ ہو، لیکن ایسی صورت میں بھی رقم لینے سے آئندہ اثر پڑے گا، کہ آپ سے غلط کام لیا جائے گا، خواہ غلطی کسی نوع کی ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔