اشہر حج سے پہلے عمرہ کرنے سے تمتع نہیں ہوتا
سوال
حج میں اگر حاجی ایام حج سے پہلے حج تمتع میں عمرہ کا احرام باندھ کر حرم میں داخل ہوا اور عمرہ کے سب کام کرے تو اس کا حج تمتع ہو جائیگا، یا اس کو پھر ایام حج میں عمرہ کرنا پڑے گا، تب حج تمتع درست ہوگا؟
جواب
اشہر حج شروع ہونے سے پہلے یعنی شوال شروع ہونے سے پہلے اگر عمرہ کیا اور پھر حج کیا تو وہ تمتع نہیں ہوگا، اشہر حج میں عمرہ کر کے حلال ہو کر پھر حج کے لئے احرام باندھ کر حج کرنے سے تمتع ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔