قارن عمرہ کے بعد احرام کھولدے تو کیا حکم ہے
سوال
ایک شخص نے پاکستان میں حج بدل کیلئے قران کی نیت کی وہ حرم مکی شریف میں آیا، اور اس نے عمرہ ادا کیا چونکہ وہ معلم کے ساتھ ہے، اسلئے اسے معلم مدینہ منورہ بھیج دیتا ہے آیا اسکو احرام کھول دینا چاہئے یا نہیں، اور اگر وہ کھول دے تو آیا اس پر کیا دم دینا پڑیگا؟
جواب
قارن کو محض عمرہ کر کے احرام کھولنا درست نہیں، حج کے بعد میں احرام کھول سکتا ہے اگر اس نے پہلے احرام کھول دیا تو اس کا قران باطل ہو گیا، اس کے ذمہ دم لازم ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔